پنڈدادنخان(بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) گوہر وقاص پراچہ نے بیواؤں میں ماہانہ وظیفہ اور راشن تقسیم کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صاحب ثروت لوگوں کو اپنے ارد گرد ضرور نظر رکھنی چاہیے یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھنا اللہ کو راضی کرنے کا اسان طریقہ ہے
تفصیلات کے مطابق معظم فاؤنڈیشن تحصیل پنڈ دادن خان کے پریزیڈنٹ گوہر وقاص پراچہ نے بیواؤں میں ماہانہ وظیفہ اور راشن تقسیم کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا صاحب ثروت لوگ بیواؤں اور یتیموں پر دست شفقت رکھ کر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں اللہ تعالی نے حقوق العباد پر بہت زیادہ زور دیا ہے مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا معظم فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں بیواؤں اور یتیموں کی کفالت میں کوئی کسر باقی چھوڑ نہیں رکھی عوام کو صاف شفاف پانی مہیا کرنے کے لیے پورے پاکستان میں متعدد واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا چکی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے جن میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی عوام کو با روزگار بنانا عوام کو ہنر مند بنانا وغیرہ وغیرہ شامل ہیں
0