پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی طرف سے حالیہ بڑھاۓ گئے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف انجمن تاجران پنڈ دادن خان سراپا احتجاج، ہماری طرف سے باضابطہ دیگئی تحریری درخواست پر عملدرآمد کیے بغیر خود ساختہ بڑھاۓ گئے ٹیکسوں کو قبول نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان چوہدری زبیر جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ سابق چیف آفیسر کے سامنےلیگل ایڈوائزر بلدیہ کی موجودگی میں موجودہ ظالمانہ ٹیکسوں کا مسودہ رکھا گیا مگر انھوں نےاس کو رد کیا جونہی انکی ٹرانسفر ہوئی تو بلدیہ کے عملے نے اس پر عملدرآمد کرانے کی ٹھان لی اور شہر پنڈدادنخان کی نمائندہ تنظیم مرکزی انجمن تاجران کو اعتماد میں لیے بغیر دیگر کسی بھی عضرات کو خاطر میں نہ لاتے ہوۓ اسے لوکل گورنمںٹ گزٹ میں شامل کرا لیا جس کے مطابق ماہانہ کی بنیاد پر گھریلو واٹر کنکشن ، لاری اڈہ فیسوں ،رکشہ لوڈنگ فی پھیرا۔ لوڈر رکشہ فی پھیرا ، ٹریکٹر ٹرالر وغیرہ پر غیر ضروری ٹیکس لاگو کر دیےگئے جو کہ شہریوں کیلۓ وبال جان ہیں چوہدری زبیر جمیل نے مزید کہا کہ پہلےہی شہر پنڈدادن خان کی کاروباری صورتحال زبوں حالی کا شکار ہے عوام بجلی اور گیس کے بلوں کے علاوہ روز مرہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عاجز آۓ ہوۓ ہیں اوپر سے بلدیہ پنڈدادنخان کی طرف سے گرایا جانیوالا ظالمانہ ٹیکسوں کا بم ناقابل برداشت ہے ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں انھوں نے تاجر برادری سمیت عوام الناس سے بھی مطالبہ کیا کہ اپنے حق کی خاطر نکلو چوہدری زبیر جمیل نے کیا کہ کیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کا کیا یہی ویثرن ہے کہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا جاۓ انھوں نے کہا کہ اگرظالمانہ ٹیکسوں کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہم عوام الناس کے حقوق کے تحفظ کے لیےاپنا قانونی حق محفوظ رکھتے ہوۓ مقامی و ضلعی انتظامیہ سمیت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے
0