پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان ) تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان کے صدر ملک مسعود احمد کی زیر قیادت 90 خواتین و حضرات پر مشتمل قافلہ شہر اعتکاف لاہور روانہ ہو گیا جہاں پر ہزاروں افراد اجتماعی اعتکاف بیٹھیں گے اس قافلہ میں جلال پور شریف، پننوال ، دھریالہ جالپ، پنڈ دادن خان، ٹوبھہ، للہ شریف، اتھر اور کندوال کے لوگ شامل ہیں یہ افراد اعتکاف مکمل کرنے کے بعد چاند رات کو واپس گھروں کو لوٹیں گے
0