پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی پانچ لاکھ سے زائد ابادی کے لیے اکلوتے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں ڈاکٹرز کی 41 اسامیاں خالی پڑی ہیں اور سول ہسپتال کھیوڑہ میں بھی پانچ ڈاکٹرز کی اسامیاں خالی ہیں رورل ہیلتھ سینٹر للہ شریف میں بھی ڈاکٹرز کی پانچ پوسٹیں خالی ہیں اور اس کے ساتھ ہی رورل ہیلتھ سینٹر جلال پور شریف میں بھی ڈاکٹرز کی پانچ سیٹیں خالی ہیں جبکہ تحصیل پنڈ دادن خان میں قائم کل 11 بنیادی مراکز صحت ٹوبھہ، احمدباد ،کوٹلہ سیداں ،کندوال ، گول پور، سوڈی گجر ،ساؤوال ،ہرن پور ،دھریالہ جالپ
پنن وال اور پنڈی سید پور میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ھی تعینات نہیں تمام بنیادی مراکز صحت ، رورل ہیلتھ سینٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت سب صرف پوسٹ افس کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بھی مریض اتا ہے اس پر مہر لگا کر دور دراز کے بڑے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے تحصیل بھر میں سوائے مرہم پٹی کے کوئی صحت کی سہولت میسر نہیں یہاں کسی قسم کا اپریشن نہیں کیا جاتا نہ ہی سرجن اور نہ ہی لیڈی ڈاکٹرز ھیں حکومت پنجاب نے اس حلقہ سے نگاہیں چورا رکھی ہیں عوام کا بس اللہ ہی نگہبان ہے صحت کارڈ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے
0