0

عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلائی جائینگی،وزارت ریلوے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفسر (سی ای او) ریلویز عامر علی بلوچ نے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایات کردی ہیں۔

عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کےلیے عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:باجوہ،فیض حمید کو کو قومی اسمبلی اجلاس میں نہیں بلاسکتے، اعظم تارڑ

سی ای او ریلویز کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کریں گے۔