جہلم پریس پائیٹرین چرچ آف پاکستان سول لائن بارے معزز عدالت کو غلط معلومات فراہم کرکے ڈگری حاصل کی گئی

جہلم(بیورورپورٹ)جہلم پریس پائیٹرین چرچ آف پاکستان سول لائن بارے معزز عدالت کو غلط معلومات فراہم کرکے ڈگری حاصل کی گئی، ایس ایچ او تھانہ سول لائن جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، قبضہ گروہ کا پریس پائیٹرین چرچ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں، قبضہ گروہ نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کی قیمتی اشیاء اونے پونے داموں فروخت کر دیں، نقصان کا اذالہ کیا جائے، چوری کی گئی اشیاء برآمد، مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے، ان خیالات کا اظہار منظور مسیح کوارڈینٹر پی سی پی اینڈ ماڈریٹرجہلم نے پرہجوم کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری قیادت پادری پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان ماڈریٹر جنرل اسمبلی پی سی پی پاکستان کر رہے ہیں، ان کے علاوہ ہمارا کوئی رہنما نہیں منظور بھٹی نے کہا کہ قبضہ گروپ جن کی قیادت (ن) لیگی ظفر گل کر رہاہے جس کو سیاسی جماعت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، اس نے قبضہ گروپ تشکیل دے رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ظفرگِل نے جوزف رابرٹ، ایرک وکٹر، مائیکل جیمس، معروف وغیرہ پر مشتمل گروہ قائم کر رکھا ہے، منظور بھٹی نے کہا کہ قبضہ گروپ نے معزز عدالت کو غلط معلومات فراہم کی ہیں، انہوں نے کہا کہ پریس پائیٹرین چرچ کے اندر مقدس عبارات اور مقد س اوراق جو دیواروں پر چسپاں تھے اتار کر ان کی بے حرمتی کی جس کے تمام تر ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں انہوں نے کہا کہ چند برس بھی اسی گروہ نے گھناؤنی سازش کے تحت مسلمان بھائیوں کی دل آزاری کی جس سے نفرت کی آگ بھڑک اٹھی لیکن شاطر ٹولے نے اپنے آپ کو محفوظ کر لیااور بے گناہ افراد کو اس آگ میں جھونک ڈالا جو آج بھی دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا اس قبضہ گروہ کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں ظفر گِل گروہ نے جس طرح مقدس اوراق کی توہین کی ہے اس سے میرے سمیت ہزاروں افراد کے دل زخمی ہوئے ہیں، ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ ہم فتح سے ہمکنار ہونگے۔اس موقع پر درجنوں مذہبی رہنماء بھی موجود تھی جن میں مبشر پرویز، مبشر ندیم پراچہ، مبشر حنیف مسیح، مبشر طارق گِل، مبشر عارف، پاسٹر سیموئیل گل، پاسٹر آصف، پاسٹر وارث، پاسٹر پرویز، ایلڈر اسحاق مسیح، ایلڈر ارشد، ایلڈر سلیم بھٹی، ایلڈر مقصود، ایلڈر آفاق، ایلڈر آفاق، ایلڈر اقبال غوڑی، کلیسیاممبران کی کثیر تعداد موجود تھی، انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے شہر کا امن خراب ہو،اگر ہمیں انصاف مہیا نہ کیا گیا تو مجبوراً آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، منظور بھٹی نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن ہماری درخواست پر کارروائی کرنے کی بجائے ہمیں تھانے بلا کر ٹال مٹول کر واپس بھجوا دیتا ہے، جو کہ ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسی جگہ جہاں مسیح عبادت کرتے ہیں وہاں پر شادی بیاہ، بینڈ باجو کی تقریبات غیر اخلاقی حرکات میں شامل ہوتی ہیں۔ جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ پی سی پی کی مالکیت ہے،پادری پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان شلوم سینٹر میں نامزدگی کرتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی بندہ نامزدگی کرنے کا اہل نہیں،قبضہ گروپ نے خود ساختہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے مالیتی جگہ پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے نقصان پہنچا رہے ہیں۔