پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
للہ شریف کی معروف روحانی ہستی حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ صاحبزادہ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے خانوادہ کی عظیم ہستی ثالث حضرت حافظ عبدالرسول رحمتہ اللہ علیہ کے 111 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب سات رمضان المبارک بروز پیر استانہ عالیہ للہ شریف پر منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی جب کہ خصوصی شرکت صاحبزادہ علیم الرسول عارف ، بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، حاجی غلام شبیر چدھڑ ، علامہ محمد سرفراز صدرمنہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان ، ملک تیمور عادل ، راجہ اویس کھوکھر ، مولانا مظفر للہی , قاری محمد احسان ، قاری محمد اکرام نقشبندی ، سلطان احمد سروری قادری صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب ، محمد حمید للہی ، نو بہار للہی اور منشی صاحب نے کی عرس مبارک کی تقریب میں عقیدت مندوں اور مریدین کے علاوہ
جامعہ مقبولیہ مطلوبیہ نقشبندیہ مجددیہللہ شریف کے طالب علموں نے بھی شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسر نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا کہ
اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے سرچشمے ہیں ان کا فیض اج بھی جاری ہے ان کی خانقاہوں پر انے والے اج بھی فیض حاصل کر رہے ہیں اولیا ئے اللہ کے پاس اتے جاتے رہا کرو اس میں فائدہ ہے اور اس موقع پر پورے عالم اسلام کے لیے دعا کی تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری اکرام نقشبندی نے حاصل کی جبکہ اقاء دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں سلطان احمد سروری قادری نے گلہائے عقیدت پیش کیے
0