قیمت پنجاب ایپ کو پاؤں تلے روندتے ہوئے دکانداروں نے مرضی کے نرخ نامے مقرر کر دیئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے اور قیمت پنجاب ایپ کو پاؤں تلے روندتے ہوئے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں،صارفین نے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو فعال بنانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں دکانداروں نے پرچون کی سطح پر آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول40روپے کی بجائے50روپے،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم32 کی بجائے40،پیاز درجہ اول25کی بجائے40،پیاز درجہ دوم24کی بجائے35،ٹماٹر 40کی بجائے55،لہسن چائنہ160کی بجائے200،ادرک تھائی لینڈ280کی بجائے300،ادرک چائنہ 300کی بجائے350،کھیرا فارمی18کی بجائے25،کریلے40کی بجائے50،پالک 20کی بجائے30،بینگن 40کی بجائے70،بند گوبھی25کی بجائے35،پھول گوبھی42کی بجائے50،سبز مرچ45کی بجائے60،شملہ مرچ40کی بجائے50،گھیا کدو30کی بجائے40، لیموں دیسی 240کی بجائے300،شلجم16کی بجائے25، مٹر100 کی بجائے120،مولی20کی بجائے30 روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی رہی ہیں۔صارفین نے حکومت سے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔