پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) موٹروے للہ انٹرچینج پنڈدادن خان جہلم ڈیول کیرج وے کا تعمیراتی کام رمضان المبارک کے فوری بعد تیزی سے شروع ہو جائے گا وزیراعظم اور وزیراعلی نے مکمل یقین دہانی کرا دی ھے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما و ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے سابق تحصیل ناظم پنڈ دادن خان چوہدری عابد جوتانہ کے ہمراہ جوتانہ ہاؤس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے خصوصی ملاقات کر کے تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل اور خصوصاً للہ موٹر وے پنڈدادنخان تا جہلم ڈیول کیرج وے کے کام کی بندش اور شدید عوامی مشکلات اور رد عمل کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری طور پر رکے ھوئے کام کے آغاز کا حکم دیا اب انشااللہ رمضان المبارک کے فوری بعد انتہائی تیز رفتاری سے معیاری کام شروع ھو جائے گا جس سے بہت جلد عوامی مشکلات کا خاتمہ ھو گا قبل ازیں انہوں نے سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد جوتانہ کے ہمراہ اچانک یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ کیا اور اشیا خوردونوش کا جائزہ لیا قیمتیں چیک کیں اور عوام کو تمام اشیا کنٹرول ریٹ پر فوری فراہمی کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ عوام کو رمضان مبارک میں خصوصی رعایتی پیکج پر تمام اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رھا ھے اور اب عوام کی ضروریات اور مشکلات کو کم سے کم کرنا ہماری ذمہ داری ھے جوتانہ ہاؤس پنڈدادنخان میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے اعزاز میں ایک بھرپور افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں ضلع اور گرد ونواح کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد جوتانہ، سابق تحصیل نائب ناظم چوہدری اسماعیل جوتانہ چوہدری افضل جوتانہ، چوہدری زاہد اشرف جوتانہ ،چوہدری عثمان اشرف جوتانہ فیملی کے دیگر افراد نے آنے والے مہمانوں کو ویلکم کیا افطار ڈنر میں ڈاکٹر فضل الحق ، علامہ مفتی بشیر احمد کرم سابق ڈسٹرکٹ چیرمین راجہ قاسم علی خان ، چوہدری ناصر وڑایچ ،کرنل زاہدحسین شیرازی ، راجہ افتخار احمد شہزاد جنہوں نے تحصیل کی فلاح و بہبود کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے چوہدری فرخ الطاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا کے علاؤہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر ملک ظہیر احمد اعوان چیرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری جنرل سیکرٹری نئیر اعوان ، عبدالحفیظ ساقی عابد قریشی ،طاہر ارشاد ،محمد وسیم وصی.خواجہ محمد امجد ، خواجہ شفقت ، چوہدری سلیم باگڑی صدر سالٹ رینج میڈیا کلب ، خواجہ سہیل ، ڈاکٹر سرفراز عباس کھیوڑہ ، وحید سن شائن و دیگر صحافیوں کے علاؤہ سید منشا عباس بخاری ۔ ایس ایچ او پنڈ دادن خان راجہ محمد اصف ، صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈا ھڑ ، سابق ناظم ٹوبہ راجہ عبید اللہ کھوکھر ، چوھدری محمد اسلم پٹواری ، چوھدری عمار اسلم ، چوھدری اعجاز ورنالی ، سوہندا خان ورنالی ، چیئرمین چوھدری مظفر اقبال ، چیئرمین راجہ محسن رضا چوھدری علی شان سدھووال ، چوھدری نعیم سدھووال ، سید عمران حیدر شاہ چوران ، ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ ، وحید سن شائن ، چوہدری نذیر ساھی.ملک امیر مختار ، تبسم شاہین ڈار جہلم عامر سلیم میر جہلم راجہ لیاقت علی خان ملک مصدق حسین اسلم راجہ محمود اختر راجہ صداقت علی خان ، حافظ عبدالستار چوہدری ساجد محمود ٹلوانہ کرنل رضا علی چوہدری جنید عامر چوہدری کامران آرائیں راجہ تقی حسن چوہدری نذیر مارتھ چوہدری شبیر احمد مارتھ چوھدری خضر حیات بھون ایڈووکیٹ ، چیئرمین ملک فیصل کھیوڑہ ، مہر مسعود اختر پنڈی سید پور ،خورشید بھٹی ،چوہدری عمار فرخ الطاف ، ڈاکٹر فضل الحق منشی محمد حنیف، خالد نواز جٹ ، راجہ شاہد جنجوعہ ، راجہ عتیق جنجوعہ اقبال گوندل ،ملک مٹھو واڑہبلند خان ،طاہر گوندل خالد گوندل سیٹھ علیم اللہ ملک امیر مختار جمعہ خان بلوچ۔سید سجاد حسین شاہ کے علاؤہ پنڈدادنخان جہلم کے ہزاروں افراد نے وسیع و عریض میدان میں افطار ڈنر کیا اس موقع پر بھی چوہدری فرخ الطاف نے ضلع بھر کے عوام کو یقین دلایا کہ آپ لوگوں نے مجھے جو عزت دی ھے میں حلقے کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد جوتانہ نے افطار ڈنر کے شرکا کا شکریہ ادا کیا
0