میاں عبدالوحید سب انسپکٹر مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)میاں عبدالوحید سب انسپکٹر پنجاب پولیس مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے انہیں اپنے آبائی قصبہ دھریالہ جالب کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی وہ میاں عبدالحفیظ اور میاں عبدالقدوس کے بڑے بھائی تھے اور روزنامہ اوصاف کے بھی قاری تھے