پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
جلالپورشریف میں چار روز قبل قتل ھونے والے عاشق حسین کی بیوہ نسیم بی بی اور بیٹیوں نے بالآخر خاموشی توڑتے ھوٸے اہم انکشافات کر ڈالے نسیم بی بی نے انکشاف کیا کہ میرا خاوند مویشیوں کا بیوباری تھا اور اس کی تمام جمع پونجی میری نند بشیراں بی بی کے پاس ہوتی تھی جبکہ اب بھی ہمارا لاکھوں روپے مالیتی ٹریکٹر ان کے ڈیرہ پر کھڑا ھے تاہم بشیراں بی بی اس کے بیٹے عقیل حیدر نے دیگر ساتھیوں سے ملکر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پہلے میرے خاوند کو قتل کروایا پھر خود ھی مدعی بن کر مقدمہ میں میرے بیٹے کو نامزد کر کے اصل قاتل کو بچانے کی کوشش کی جا رھی ھے پولس ملازمین سمیت پورا علاقہ جانتا ھے کہ قاتل کون ھے دوسری جانب آج بشیراں بی بی اور عقیل حیدر دو ساتھیوں سمیت مسلح ھوکر ہمارے ڈیرہ پر آٸے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلٸے عقیل نے بندوق میری کنپٹی پر رکھی اور دیگر نےصندوق کے تالے توڑ کر چیک بُکس ٹریکٹر کے کاغذات سمیت اہم کاغذات چوری کر لٸے جبکہ آج ہمارے ڈیرہ سے چھ بھینسوں سمیت نو مویشی دن دیہاڑے اسلحہ کے ذور پر کھول کر لے گٸے جبکہ میں اور ہمارا ملازم ان کی منتیں سماجتیں کرتے رھے مذکورہ افراد نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میرے خاون کو قتل کروایا اور میرے بیٹے قمر کو ھی قتل کے مقدمہ میں پھنسایا جس کا مقصد ہمارے اثاثہ جات پر قبضہ کرنا ھے ہماری وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز آٸی جی پنجاب اور ڈی پی اور جہلم سے اپیل ھے کہ اعلٰی سطح پر غیر جانبدارانہ انکواٸری عمل میں لا کر میرے خاوند کے قتل میں ملوث تمام چہرے بے نقاب کٸے جاٸیں .
0