0

فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1332 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ،فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے،ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق پولیس افسران کو بھی ہدایات کی گئی ہیں کہ کالے شیشے استعمال نہ کریں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے خصوصی ناکہ جات
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی منفی سوچ بے نقاب ہو رہی ہے ، شازیہ مری

لگائے گئے ہیں،کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔ادھر دوسری جانب افغان شہریوں کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء کا معاملہ – انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹ گرفتارایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی ہدایت پر پشاور میں چھاپہ مار کاروائی کی گئی،شناختی کارڈ پاسپورٹ کے غیر قانونی اجراء میں ملوث 3 ایجنٹ گرفتار کر
مزید پڑھیں :ڈالوں میں مجرمانہ مقاصد کیلئے اسلحہ اٹھائے لوگ نظر آتے ہیں ،سپریم کورٹ

لئے گئے،گرفتار ملزمان میں اسحاق، فرمان اور سید احسان شاہ شامل ہیںملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اٹک سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ایجنٹوں نے متعدد افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کروائے،اس سے قبل مذکورہ مقدمے میں نادرا کے 7 جبکہ امیگریشن اور پاسپورٹ آفس کے 19 افسران گرفتار ہو چکے،جبکہ مذکورہ مقدمے میں 4 افغان شہریوں اور 6 ایجنٹوں کو بھی ابتک گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں :شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی ورکرز سے معافی مانگ لی

چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپیکٹر کاشف ریاض، ندیم اعوان، ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ اور فرخ شامل ہیں،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں