محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کا للہ شریف جعلی بوتلیں بنانے والے گودام پر چھاپہ، ہزاروں لیٹر جعلی بوتلیں برآمد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)محکمہ فوڈ اتھارٹی جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پہلی کامیاب کارروائی ،معروف تجارتی مرکز للہ شریف میں عرصہ دراز سے جعلی مشروبات فروخت کرنے والے گودام پر چھاپہ چھ ہزار لیٹر سے زائد پیپسی سیون اپ مرنڈا جوس اور جیلی کی جعلی اور دو نمبر بوتلیں قبضہ میں لے کر ضائع کردیں تحصیل پنڈدادنخان میں عرصہ دراز سے دو نمبر جعلی مشروبات اور زائد المعیاد مشروبات فروخت ہو رہے تھے بااثر ڈیلرز اور بااثر افراد پر کوئی بھی محکمہ ہاتھ ڈالنے سے کتراتا تھا تحصیل بھر میں چینی کھاد کھل بنولہ وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی بھی عروج پر ہے گزشتہ چند دنوں میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نے بھی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے گوداموں میں چھاپے مار کر کامیاب کارروائیاں کی ہیں تاہم للہ شریف سمیت گردونواح میں دو نمبر مشروبات کی فروخت کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے مزید کامیاب کارروائیوں کی اشد ضرورت ہے علاقہ بھر میں دو نمبر کھل بنولہ کی فروخت کے بھی شکایات مل رہی ہیں بارشوں کے باعث جو مٹیر یل خراب ہوجاتا ہے اس کی بھی کھل بنولہ بنا دی جاتی ہے جو کہ شیرخوار بھینسوں اور گائے وغیرہ کو استعمال کرائی جاتی ہے جس سے مویشیوں میں معدے کی امراض پھیلنے کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں