0

پنڈدادنخان کے نواحی علاقے آدووال میں مسلکی دیرینہ مسلہ حل ھو گیا

پنڈدادنخان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادن خان کے نواحی گاؤں موضع آدووال کا دیرینہ مسلہ حل ھو گیا ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی کاوشیں رنگ لے آئیں.علاقہ مزید تصادم سے بچ گیا تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقے آدووال میں ایک ھی مسلک کی کئی برادریوں میں جامع مسجد غوثیہ میں امامت کے مسلے پر شروع ھونے والا جھگڑا آہستہ آہستہ شدت اختیار کر گیا تھا اور ضلع جہلم کی انتظامیہ کےلئے امن و امان کے حوالے سے ایک بہت بڑا درد سر تھا مسلے کو حل کرنے کےلئے معززین علاقہ ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹی ضلعی و مقامی انتظامیہ نے مسلے کو حل کرنے کےلئے بار ہا کوششیں کیں مگر جونہی مسجد کا مسلہ حل ھونے کے قریب پہنچتا کوئی نیا واقعہ تصادم کی صورت میں سامنے آ جاتا یا مسلے کو حل کرنے والے افسر کا تبادلہ ھو جاتا جس سے پورے علاقے کا امن مسلسل درہم برہم چلا آ رھا تھا بالآخر تھانہ پنڈدادنخان کے ایس ایچ او انسپکٹر راجہ محمد آصف نے ڈی ایس پی پنڈ دادن خان اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر مسلے کا جامع حل کی تلاش شروع کر دی جس میں بالآخر وہ کامیاب ھو گئے اور مسجد انتظامیہ کی سرکردہ برادریوں کے درمیان مفاہمتی فارمولے کو تحریری شکل میں لا کر مسلے کو حل کر دیا جس پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے علاقے میں امن و امان اور درینہ مسجد کا مسلہ جو کہ امن و امان کے حوالے سے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکا تھا حل کرانے پر امن ایوارڈایس ایچ او تھانہ پنڈ دادن خان راجہ محمد اصف کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوا کے ہاتھوں دیا جائے گا درینہ اور خطرناک مسلہ پر امن طور پر حل کرنے پر اہل علاقہ نے ایس ایچ او راجہ محمد آصف کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا جامع مسجد غوثیہ آدووال میں ہر مسلک سمیت ہر شخص نماز ادا کر سکتا ھے یاد رھے اس سے قبل دو جماعتیں بھی اس مسجد میں ھوتی رھی ہیں یہاں ایس ایچ او راجہ آصف سمیت دونوں فریقین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی باہمی رضا مندی سے مسلہ حل ھوا