0

ٹیلون نیوز کی نشریات بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انتظامیہ نے ٹیلون نیوز کی نشریات بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ٹیلون نیو زنے بتایاکہ انتہائی دکھ اور افسوس کیساتھ اطلاع دی جارہی ہے کہ ہم آج رات سے ٹیلون نیوز کی نشریات بند کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ فیصلہ کرنا اتنا آسان نہیں تھا اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ادارے کے ملازمین پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔

مزیدپڑھیں:دوست ممالک امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں،وزیرخزانہ

بیان میں کہاگیاکہ یہ ہم سب کا گھر رہا ہے،اگرچہ یہ باب بند ہو رہا ہے مگر ٹیلون نیوز میںہماری یادیں اور کامیابیاں برقرار رہیں گی۔

انتظامیہ نے کہاکہ ہم اس سفر کا حصہ بننے والے ہرفرد تعاون کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیلون نیوز نے حال ہی میں اپنی سیٹلائٹ نشریات کا آغا زکیا تھا مگر بغیر کوئی وجہ بتائے ادارے نے اسے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔