جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈی سی کا گند م گودام کا دورہ، نگہبان راشن پروگرام کے تحت فراہم کیجانے والی گندم کی کوالٹی اور پیکنگ چیک کی، نگہبا ن پروگرام میں ناقص گندم کی شکایات حقیقت پر مبنی نہیں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں آٹا پیک کیا جا رہاہے ڈی سی جہلم کی گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سرکاری گندم گودام کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور محکمہ خوراک کے اعلی افسران بھی موجود تھے ڈی سی جہلم نے گندم سٹاک کو چیک کیا اور راشن پروگرام کے تحت فراہم کئے جانے والے آٹے کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان پروگرام کے تحت اعلی کوالٹی کا آٹا فراہم کیا جارہا ہے اور اس بارے ناقص ہونے کی شکایات درست نہیں، ضلعی انتظامیہ دن رات اس سارے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔
0