پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)عقیدہ ختم نبوت ایک ایسا عقیدہ ہے جس کو اسلامی عقائد میں بنیادی اہمیت حاصل ہے ، عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور ہمارے ایمان کا مرکز و محور ہے اس عقیدے کو واضح کرنے کے لئے قرآن مجید میں سوا سو سے زائد آیات اور کتب احادیث میں سوا دو سو سے زائد احادیث وارد ہوئی ہیں ،اس عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ یہ وہ پہلا پتھر ہے جس پر اسلامی عقائد کی پوری کی پوری عمارت کھڑی ہے اگر اس پتھر کو نکال دیا جاۓ تو ساری عمارت دھڑام سے نیچے گر جاتی ہے
اس عقیدہ ختم نبوت پر ہر دور میں حملے کئے گئے مگر آقا ﷺ کے غلاموں نے اس عقیدے کے تحفظ کے لئے ہر مصلحت کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ اس فتنے کا قلع قمع کیا ،
وہ مرزا غلام احمد قادیانی ہو یا اسکا کوئی چیلہ ، وہ سر زمین قادیان ہو یا مینار پاکستان تحریک منہاج القرآن نے ہر میدان میں ان فتنوں اور فتنہ پرور لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مہتاب اظہر راجپوت منہاج القران انٹرنیشنل لاہور نے تحریک منہاج القران ٹوبھہ کے زیر اہتمام پانچ روزہ درس عرفان القران کے موقع پر شہداء چوک ٹوبھہ میں خواتین و حضرات کے ایک اجتماع میں نماز فجر کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خصوصی نعت شریف سلطان احمد سروری قادری صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب نے پیش کی اور نقابت کے فرائض حضرت علامہ پروفیسر محمد سرفراز مصطفوی صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان نے سر انجام دیے اج 14 مارچ بروز جمعرات نماز فجر کے بعد شہداء چوک ٹوبھہ میں حضرت علامہ محمد احسان رضوی( غصہ ،ڈپریشن اور اس کا علاج ) کے موضوع پر درس عرفان القران دیں گے اہل علاقہ اپنی شرکت ضروری بنائیں
0