0

حکمرانوں کوعوام کےمسائل سےکوئی لگاؤ نہیں، سردارلطیف کھوسہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رکن قومی اسمبلی سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بتاتودیں کون ملک میں حکومت کررہاہے،ملک میں بنیادی انسانی حقوق کوسلب کرنے کی کوشش کی گئی،ہمارے مینڈیٹ کوپہلےچرالیاگیااب ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے،

مزید پڑھیں :پہلی فارن آفس میٹنگ ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خارجہ پالیسی کی بجائے معاشی امور پر گفتگو

نوازشریف،شہبازشریف اورمریم نوازالیکشن میں اپنی نشستیں ہارچکےتھے،لوگوں کےدلوں کی دھڑکن بانی پی ٹی آئی ہی ہیں،کس قانون کےتحت اسیرکوملاقات کرنےکاحق نہیں دیاجارہا؟،سینیٹ الیکشن سےقبل کہاجارہا ہےاڈیالہ جیل پرحملے کاخطرہ ہے،

مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات پر پابندی اور میڈیا کے حوالے سے خط سامنے آگیا

یہ کہانی صرف سینیٹ الیکشن سےقبل بنائی گی،کسی دہشت گردکوگرفتارنہیں کیاگیا،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ لوگ جانتے ہیں عوام نے ان کوالیکشن میں مسترد کردیا،بدقسمتی ہے ہمارے ملک میں عوام کےمینڈیٹ

مزید پڑھیں :الرٹ جاری،13 سے 14 مارچ تک بارشیں متوقع

کوتسلیم نہیں کیاجارہا،لوگوں نے8فروری کونامساعدحالات کےباوجودووٹ ڈالا،مریم نواز،نوازشریف اورشہبازشریف لاہورسےہارچکےتھے،موجودہ حکومت کاتجربہ ناکام رہا،مسلم لیگ ن لاہورسےکوئی سیٹ نہیں جیتی،عوام نےجن کوووٹ دیاانہیں تسلیم نہیں کیاجارہا،

مزید پڑھیں :رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ’’   عشرہ رحمت      ‘‘ کی دعا

موجودہ حکومت نےعہدوں کی بندربانٹ کی،حکمرانوں کوعوام کےمسائل سےکوئی لگاؤ نہیں،مجھےگرفتارکرکےکہاگیااوپرسےآرڈرآئےہیں،حکومت توآتی جاتی ہے اس وطن نےقائم رہناہے،عوام کےٹیکسزپرمراعات لینےوالوں کوسوچناچاہیے۔

مزید پڑھیں :نوازشریف کو اعلیٰ ترین پروٹوکول دینے کافیصلہ