0

پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پیکج کی نگرانی کیلئے جہلم سے چوہدری ندیم خادم کو چیئرمین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر محمود لِلہ کو ممبر نامزد کردیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پیکج کی نگرانی کیلئے جہلم سے چوہدری ندیم خادم کو چیئرمین، سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر محمود لِلہ کو ممبر نامزد کردیا۔جہلم سمیت پنجاب کے 38 اضلاع میں نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بنا دیں۔ نوٹیفکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبران رمضان نگہبان پیکج کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔ ڈسٹرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقامی رکن اسمبلی کو بنایا گیا ہے۔ کمیٹیاں عوامی خدمت کے اقدامات اور ستھرا پنجاب پروگرام کی نگرانی بھی کریں گی۔