اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین اور چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد کا رمضان بازار کا دورہ


دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین اور چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد کا رمضان بازار کا دورہ ۔صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سینٹری ورکر کے کام کو سراہا۔بلدیہ دینہ کے تمام سینٹری ورکر روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار دینہ میں صفائی کا کام احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رمضان بازار میں اشیائے خوردونوش کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار میں سستی اور معیاری اشیاء عوام کے لیے موجود ہیں جن میں چینی،آٹا اور گھی وافر مقدار میں ہیں ۔ ماہ رمضان میں مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جو بازاروں کا وزٹ کر رہی ہیں اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد کا کہنا تھا کہ دینہ رمضان بازار میں لوگوں کا بہتر ین رحجان پایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین کی ذاتی نگرانی اور دلچسپی کے باعث تمام محکمہ جات کاعملہ الرٹ ہے عوام کی سہولت کے لیے چینی کے دوسٹال لگائے گے ہیں ۔جس میں خواتین کے لیے الگ سٹال لگایا گیا ہے۔رمضان بازار میں چینی 65 روپےکلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔رمضان بازار میں آئے ہوئےخریداروں کا کہنا تھاکہ اس دفعہ دوکاندار ریٹ لسٹ پر پابند پائے گئے ہیں جس کی بڑی وجہ پرائس مجسٹریٹ کا مسلسل رمضان بازار میں موجود ہونا اور دورہ کرنا ہے۔