حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب

لاہور: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ٹی ایل پی نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرکے صرف لاہور کا مرکزی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر قانون راجہ بشارت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ٹی ایل پی کی جانب سے شفیق امینی، ظہیرالحسن شاہ اور مجلس شوری کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔
بشکریہ: ایکسپریس