چوہدری فواد حسین کے قریبی ساتھی ڈاکٹر اکرم گجر مرحوم کی میت کل پاکستان پہنچ جائے گی

پنڈ دادنخان ( ملک ظہیر اعوان)پاکستان تحریک انصاف کے کارکن چوہدری فواد حسین کے قریبی ساتھی اور بہت ہی پیارے بھائی ڈاکٹر اکرم گجر مرحوم سوڈی گجر پنڈ دادنخان کی میت کل پاکستان پہنچ جائے گی ڈاکٹر اکرم مرحوم کی میت کو پاکستان جلد لانے کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے خصوصی دلچسپی لی اور میت کو پاکستان لانے میں ہر ممکن مدد کی ڈاکٹر اکرم مرحوم کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ کرونا کی وجہ سے نہیں دمہ کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ڈاکٹر اکرم گجر مرحوم روزے سے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی ڈاکٹر کے اصرار کے باوجود روزہ نا توڑا اور خالق حقیقی سے جا ملے