0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا علاقہ تھانہ للہ کے مواضعات اتھر اور ٹوبھہ کا وزٹ،

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہہیر اعوان ) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا علاقہ تھانہ للہ کے مواضعات اتھر اور ٹوبھہ کا وزٹ،دونوں دیہات میں الگ الگ کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل اور سرکل پنڈ دادنخان کے ایس ایچ اوز تھانہ للہ، تھانہ پنڈ دادنخان اور تھانہ جلالپور شریف بھی ہمراہ تھے،
ڈی پی او جہلم نے دونوں دیہات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے حالیہ ہونے والے نقب زنی اور رابری کے مدعیان سے ملاقاتیں کیں،جائے واقعات کا معائنہ بھی کیا، دونوں کھلی کچہریوں میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان اور سرکل کے ایس ایچ اوز کو زیرِ تفتیش مقدمات میں جلدازجلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی مدعیان سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کی بھر پور اشک شوئی یقینی بنائی جائے،اگر کسی بھی شخص کو مقامی پولیس کے رویہ یا تفتیش پر اعتراض ہو تو وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کی ٹریسنگ و ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے سٹاف،انویسٹیگیشن سٹاف،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز معہ نفری اور آئی ٹی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ٹوبھہ،اتھر و ملحقہ دیہات کے لیے عارضی پولیس چوکی قائم کرنے اور علاقہ میں 24گھنٹے پولیس گشت کی تاکید کی،
علاقہ میں ایلیٹ سیکٹر کی 24گھنٹے موجودگی یقینی بنائی جائےنیز جرائم کے انسداد کے لیے سنیپ چیکنگ موثر کی جائے،
ضلع بھر کی سی آئی اے کا عملہ پنڈ دادنخان میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کی صوابدید پر ڈیوٹی سرانجام دے گا،فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تمام مدعیان کی ایف آئی آرز کا اندراج ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،
شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت،امن وامان کا قیام اور پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،