پنڈدادنخان میں تمام مکاتب فکر کےعلما ء کی پریس کانفرنس کا انعقاد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) حکومتی وزراء ملکی حالات کو بد سے بدترکرنے کی بجائے امن و امان کے قیام اور کیے گئے معاہدے کی پاسداری کریں حالات کوخراب کرنے کی بجائے ملک میں امن کے قیام کی طرف توجہ دی جائے تمام مکاتب کے علمائے کرام کی طرف سے مشترکہ مطالبہ دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادنخان میں پیرمولانا محمد انور قریشی کی زیر صدارت دیوبندی بریلوی جمعیت اشاعت توحید وسنت و دیگر مذہبی جماعتوں اور عمائدین علاقہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جسمیں مولانا مفتی محمد ایوب چترالی،مفتی بشیر احمد کرم اور دیگر علمائے کرام نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید کے بعد اتفاق رائے سےمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں حالیہ بدترین ریاستیتشدد جسمیں متعدد افراد کی شہادت اور شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زخمیوں میں عام محب وطن لوگوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا اور بعد میں وفاقی وزراء کی طرف سے حالات کو پرامن بنانے کی بجائے مزید خراب کرنے کی کوششوں کی پرزور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے پابندیاں ختم کی جائیں اور ملک کو پرامن بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں