0

حکومت پنجاب کو بدنام کرنے والے غلط لسٹیں بنانے والوں کے خلاف ایکشن کر کے حقداروں تک ان کا حق پہنچایا جائے

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) حکومت پنجاب کا غریب مستحقین کو مفت راشن کی تقسیم ایک احسن اقدام مگر مستحق غریب بیوگان بددعائیں کیوں دے رہے ہیں لمحہ فکریہ ھے رمضان نگہبان پیکج مستحقین کے بجائے اکثر زکوۃ دینے والوں کے گھروں میں پہنچایا جا رہا ہے مستحقین کا ڈیٹا اخر کس نے اور کہاں سے بنایا حکومت کے اچھے کام میں بدنامی کا سبب کون بن رہا ہے حقداروں کا حق ان تک پہنچانے کے بجائے زکوۃ دینے والوں کے نام لسٹوں میں اخر کیسے ائے نیک کام میں بھی بددیانتی کیوں مکمل تحقیقات کر کے مستحقین تک ان کا حق تحقیقات کے بعد پہنچایا جائے اور حکومت پنجاب کو بدنام کرنے والے غلط لسٹیں بنانے والوں کے خلاف ایکشن کر کے حقداروں تک ان کا حق پہنچایا جائے جبکہ مقامی طور پر یہ بتایا جاتا ہے کہ لسٹیں اوپر سے بن کر ائی ہیں ہم ان۔ لسٹوں کےپابند ہیں اور لسٹوں کے مطابق تقسیم کر رہے ہیں اب یہ پتہ نہیں کہ اوپر واے کون ہیں اور یہ لسٹیں انہوں نے کیسے مرتب کی ہیں ان معاملات کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے دریں اثناء تحصیل پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ ٹوبھہ
کی رمضان نگہبان پیکج کی لسٹوں میں بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، مسلم لیگ نون یوتھ ونک تحصیل پنڈ دادن خان کے سینیئر نائب صدر چوھدری عادل بھلہ ، صدر تحریک منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد اعوان اور سابق ناظم یونین کونسل ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھرکے نام بھی شامل ہیں جو کہ خود زکوۃ ادا کرتے ہیں