دینہ ماسک استعمال نہ کرنے کے خلاف سخت ایکشن لینا وقت کی اہم ضرورت ہے

دینہ(ادریس چوہدری)اپیل کرنے کا وقت گزر چکا ہے ایکشن لینا وقت کی ضرورت ہے۔ سماجی زعماء کا ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ.ضلع جہلم ماضی قریب میں کورونا وائرس کے حوالے سے کسی حد تک کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکا تھا اب ضلع جہلم میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے عوام اجتماعی طور پر لاپرواہی کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لینا وقت کی اہم ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر جہلم ایک حکم نامہ کے ذریعے متعلقہ افیسران کو حکم جاری کریں کہ قانون کے مطابق ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں بازاروں میں لوگ خرید و فروخت کرتے وقت ماسک کا استعمال نہیں کرتے۔سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں کرتے مساجد میں نماز پڑھتے وقت ماسک کااستعمال نہیں ہوتا ویگنوں اور بسوں میں سفر کرنے والے مسافر ماسک کا استعمال نہیں کرتے۔میرج ہال میں بھی انتظامیہ کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ تحصیلدار دینہ نائب تحصیلدار دینہ چیف آفیسر بلدیہ دینہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دینہ کو ہدایت کریں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔۔