پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) رمضان المبارک کی پرنور سعاعتوں میں تحریک منہاج القران ٹوبھہ کے زیر انتظام شہداء چوک ٹوبھہ میں پانچ روزہ دروس عرفان القران کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں منہاج القران انٹرنیشنل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل پانچ مذہبی سکالر ہر روز الگ موضوعات پر خطاب کریں گے اہلیان علاقہ کے لیے قران و حدیث سیکھنے کا سنہری موقع ہے ہر روز نیا سکالر نئے مضمون کے ساتھ قران و حدیث کی روشنی میں قلوب و اذان کو منور فرمائیں گے خواتین کے لیے علیحدہ باپردہ انتظام کیا گیا ہے اہلیان علاقہ کو فیملی سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے دروس عرفان القران کا سلسلہ 13 مارچ 2024 سے 17 مارچ 2024 تک جاری رہے گا ملک بھر میں پانچ روزہ دروس عرفان القران کا اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے درس عرفان القران کا سلسلہ نماز فجر کے بعد شروع ہوگا جس کا دورانیہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک ہوگا 13 مارچ بروز بدھ حضرت علامہ مہتاب اظہر راجپوت( رمضان اور عقیدہ ء اخرت )کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے 14 مارچ بروز جمعرات حضرت علامہ محمد احسان رضوی (غصہ ،ڈپریشن اور اس کا علاج) کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے ، 15 مارچ بروز جمعۃ المبارک حضرت علامہ رانا نفیس حسین قادری (اج کی نوجوان نسل دین سے دور کیوں ؟) کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے ، 16 مارچ بروز ہفتہ حضرت علامہ عدنان وحید قاسمی (ہم ، ہمارا دین اور ہماری ذمہ داریاں)
کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے جب کہ اخری درس عرفان القران کے موقع پر حضرت علامہ غلام مرتضی علوی 17 مارچ بروز اتوار (اسلام میں عورت و کردار) کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے نقابت کے فرائض حضرت علامہ پروفیسر محمد سرفراز مصطفوی صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان سر انجام دیں گے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر علاقہ کے معروف ثنا ء خوان صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد سروری قادری اور محمد اویس قادری اقا علیہ السلام کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے خصوصی انتظامات صدر منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد اعوان ، صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم چوھدری محمد انور بھلہ ، محمد جاوید جنجوعہ جنرل سیکٹری منہاج القران ٹوبھہ، ملک تیمور اعوان ، مولوی شوکت ڈوگر، نوشیروان ڈوگر اور حوالدار غلام حسین انقلابی کریں گے
0