0

تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام ایک بار پھر چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں آگئے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام ایک بار پھر چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں اگئے روزانہ کی بنیاد پر چوریاں اور ڈکیتیاں معمول بن گئیں اسلحے سے مسلح لوگ دندنانے لگے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کا بازار گرم ہو گیا علاقہ کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے پنڈ دادن خان پولیس ،تھانہ للہ پولیس اور تھانہ جلال پور شریف پولیس مکمل طور پر بے بس ہو گئی گزشتہ روز تھانہ جلال پور شریف کے قصبہ پننوال میں سر شام تین مسلح ڈاکوؤں نے خالد مجید کے کریانہ سٹور نیو سبزی منڈی پر دعوی بول دیا اور تقریبا چار پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ پنڈ دادن خان میں زیر تعمیر للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان ڈیول کیرج وے پر گول پور پل پر ہمایوں مرزا کو لوٹ لیا ، اس کے بعد حطار گاؤں کے قریب سرکاری مچھلی فارم پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود سات مزدوروں کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اس کے بعد حطار گاؤں میں مسلح ڈاکو پیر عبدالرحمن کے گھر داخل ہو گئے اور وہاں سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ لیے اور بعد ازاں ھوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
جبکہ تھانہ للہ کہ علاقہ ٹوبھہ میں جامعہ مسجد غوثیہ لاری اڈا پر پڑا ہوا کیش بکس چوری کر لیا اس کے بعد چوروں کی بارات اتھر گاؤں پہنچ گئی جہاں پر حاجی غلام حیدر دکاندار ،حاجی جاوید دکاندار اور صوبےدار عجائب کے گھروں کا صفایا کر گئے اس کے ساتھ ہی تھانہ للہ کے گاؤں میرے یونین کونسل احمد اباد میں مرزا برادران کی قیمتی بکریاں چوری کر لیں جبکہ تھانہ للہ کے گاؤں سروبہ میں ادھی رات کے بعد دروازوں پر دستک دینے کا سلسلہ جاری ہے علاقہ بھر کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں