پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج کے زیر اہتمام دوسری سالانہ میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا میراتھن ریس نجی کمپنی کے تعاون سے کرائی گئی جس میں پنجاب کالج ،چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج،دارلعلوم محمدیہ رضویہ اور گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج کے سینکڑوں سٹوڈنٹس نے حصہ لیا میراتھن دوڑ کا آغاز کھیوڑہ سے ہوا اور اختتام گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج پہنچ کر ہوا ریس 5 کلومیٹر پر مشتمل تھی پہلی پوزیشن گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے طالب علم محمد حسن رضا نے حاصل کی دوسری پوزیشن پنجاب کالج کے طالب علم محمد شا ہ میر جبکہ تیسری پوزیشن بھی گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے طالب علم عبدالرؤف نے حاصل کی پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں نے اپنے اساتذہ کرام کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور اپنے ٹیچرز کو کندھوں پر اٹھا لیا پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات دیے گے
میراتھن دوڑ کے اختتام پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ تھے تیمور نواز جٹ کا کالج پہنچنے پر پھول کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر پروفیسر نیاز اعوان نے کہا کہ میراتھن ریس کا مقصد طالب علموں میں سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ طالب علم پڑھائی کے ساتھ ساتھ نصابی فٹنس کے لیے سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پروفیسر بلال نے کہا کہ جہاں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں گورنمنٹ البیرونی ڈگری کالج کے پرنسپل نزہت الرحمن رانجھا نے کہا کہ طالب علموں میں موبائل فون کا استعمال بڑھ رہا ہے طالب علموں کو سوشل میڈیا سے ہٹ کر کھیلوں کی طرف بھی توجہ دینا ہوگی تقریب کے اختتام پر بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے پہلی پوزیشن پر آنے والے طالب علم حسن رضا کو 15000 روپے ،دوسری پوزیشن ہولڈر محمد شہامیر کو 10000 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم عبدالرؤف کو 5000 روپے نقد کیش انعامات دئیے
0