0

پنڈ دادن خان کے علاقہ سروبہ اور ٹوبھہ کے عوام احتجاج کرتے ہوئے زیر تعمیر جلال پور شریف خوشاب نہر پر پہنچ گئے

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ سروبہ اور ٹوبھہ کے عوام احتجاج کرتے ہوئے زیر تعمیر جلال پور شریف خوشاب نہر پر پہنچ گئے اگر سرکاری راستوں اور گزر گاہوں پر پل تعمیر نہ کیے گئے
تو احتجاجی دھرنا دیں گے اور کام بند کروا دیں گے حکومت پنجاب اور محکمہ آبپاشی اپنی ذمہ داری پوری نہ کر کے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں سروبہ اور ٹوبھہ کے علاقہ میں زیر تعمیر نہر کے سیکشن کا کام اخری مراحل میں ہے لیکن تا حال کوئی پل نہیں بنایا گیا اگر جلد ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو علاقہ بھر کے کسان احتجاجی دھرنا دیں گے
سروبہ اور ٹوبھہ کے علاقہ میں پرامن احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کا کہنا تھا کے سروبہ کے سرکاری راستوں پر نہر اور نالوں پر پل نہ بنانے میں مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے دونوں بڑے قصبات کو جوڑنے والے بڑے سرکاری راستے پر بھی پل تعمیر نہیں کی جا رہی ایشین ترقیاتی بینک اور محکمہ ابپاشی کے ذمہ دار افسران متعدد بار کسانوں کو زبانی یقین دہانی کروا چکے ہیں لیکن عملی کام نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے کسانوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے تعمیراتی کمپنی نے بھی یہاں پل تعمیر کرنے سے انکار کر دیا ہے اگر یہاں پل تعمیر نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے یہاں پل نہ ہونے کی وجہ سے مستقبل میں کسانوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑے گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اکرام ملک ، سماجی و سیاسی شخصیت ملک طالب حسین ، ملک عنایت اللہ اعوان ، ملک مجتبی حیدر و اہلیان سروبہ نے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا کہ فل فور تمام سرکاری راستوں اور گزرگاہوں پر پلیں تعمیر کی جائیں تاکہ عوام کو سہولیات میسر ا سکیں