0

اہم رابطہ سڑکیں پروجیکٹ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر یونین کونسل جلالپورشریف کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، کرم شہزاد مغل

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان )
اہم رابطہ سڑکیں پروجیکٹ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر یونین کونسل جلالپورشریف کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب بھر میں لنک روڈز ( اہم رابطہ سڑکوں ) کی تعمیر ، مرمت اور صفائی کے حوالے سے جلد از جلد انتظامات کو مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ ضلع جہلم میں بھی لنک روڈز کی تعمیر و مرمت کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن ضلع جہلم کی پسماندہ یونین کونسل جلالپورشریف میں لنک روڈز ( اہم رابطہ سڑکیں ) و مرمت پروجیکٹ اور صفائی ستھرائی کے لیے کوئی انتظامات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت کرم شہزاد مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ جدید دور میں بھی یونین کونسل جلالپورشریف کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ یونین کونسل جلالپورشریف میں بھی اہم رابطہ سڑکیں ہونی چاہیئے جس سے دور دراز کے لوگ بھی سفری سہولیات سے استفادہ ہو سکیں ۔ رابطہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہو جاتے ہیں اور لوگوں کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان سے درخواست ہے کہ یونین کونسل جلالپورشریف جدید دور میں بھی سہولیات سے محروم ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کا سامنا ہے ۔ اس لیے مہربانی فرما کر یونین کونسل جلالپورشریف کا وزٹ کر کے عوامی مسائل ، اہم رابطہ سڑکیں ، مرمت اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا فوری نوٹس لے کر مکمل کروائیں تاکہ جلالپورشریف کی عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔