0

15ویں سالانہ عرس مقدس حضرت بابا جی میاں غلام سرور قادری للہی رحمتہ اللہ علیہ استانہ عالیہ قادریہ سروریہ للہ شریف کی تقریبات اختتام پذیر

پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) 15ویں سالانہ عرس مقدس حضرت بابا جی میاں غلام سرور قادری للہی رحمتہ اللہ علیہ استانہ عالیہ قادریہ سروریہ للہ شریف کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں دربار شریف کو غسل دیا گیا اور چادریں چڑھائی گئیں تقریبات زیر صدارت میاں مظفر حسین سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ للہ شریف، بانی پروگرام صاحبزادہ کرنل غلام ربانی تغمہ بصالت اور زیر سرپرستی حضرت علامہ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور ادارہ صوت القران جوہر اباد پاکستان / للہ شریف منعقد ہوئیں مصر سے ائے ہوئے قراء قاری الشیخ السید محمد علی معاطی
الشیخ حسن رضا الازہری مصری اور ادارہ صوت القران جوہر اباد پاکستان کے قراءحضرات نے اپنے اپنے خوبصورت انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا قراء حضرات نے ایک سماں باندھ دیا ، عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی انکھیں نم ہو گئیں تقریب میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قاری ذیشان حیدر ، قاری مطلوب عالم لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی قراء حضرات اور ثنا خوان مصطفی نے شرکت کی ڈسٹرکٹ بار جوراباد کے نائب صدر زوار حسین کھارا ایڈوکیٹ نے ہدیہ عقیدت پیش کیا چیف گیسٹ بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان اینڈ اے بی این نیوز چینل ملک ظہیر اعوان تھے تقریب کی صدارت سجادہ نشین حضرت پیر سید قمر زمان شاہ دامت برکاتہم العالیہ خلاص پور شریف نے فرمائی ،اسلام اباد، لاہور ،سرگودھا میانوالی ،جوہر اباد اور خوشاب سمیت علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد مشتاق انور نے کہا کہ حضرت بابا جی کی باعمل زندگی اور روشن کردار اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے عقیدتوں کو فروغ دینے کے لیے صوفیاء کی نگاہ کی ضرورت ہے اور ان کی تعلیم کے احیا کی ضرورت ہے جس سے ملت اسلامیہ کا ستارہ جگمگا سکتا ہے محبت انسانیت ہی دین اسلام کا طرہ امتیاز ہے یہ عقیدتوں کو فروغ دینے اور محبتوں کو پروان چڑھانے کا ایک سلسلہ ہے پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اف کامرس جوہر اباد نے کہا کہ بابا جی کی تعلیم تعلیم فروغ قران ہے اس فکر اور سوچ پر عمل پیرا ہو کر ذیشان حیدر جیسے نوجوان قاری بنتے ہیں قاری الشیخ السید محمد علی معاطی اور الشیخ حسن رضا الازہری مصری نے کہا کہ بابا جی کی تعلیمات تحریک علم فروغ قران ہے ان کی زندگی خود فکر اولیاء کی دلیل ہے جن کی محبت سے ہر طرف قران کے چراغ روشن ہو گئے ہیں اور اج ایسی شخصیات پیدا ہو چکی ہیں جنہوں نے پورے پاکستان میں قران کے چراغ روشن کر دیے ہیں تقریبات کے اختتام پر سجادہ نشین پیر سید قمر زمان شاہ دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی دعا فرمائی