0

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر شکر کے ساتھ رحمت خداوندی حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیرا عوان ) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر شکر کے ساتھ رحمت خداوندی حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے رمضان المبارک کا احترام ہم سب پر فرض ہے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں مساجد میں نمازوں کے اوقات اور خصوصا نماز تراویح کے موقع پر اجنبی اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے تحصیل پنڈدادنخان امن کا گہوارہ ہے یہاں کسی شر پسند اور جرائم پیشہ افراد کو برداشت نہیں کیا جائے گا نماز تراویح کے دوران پولیس کے ساتھ ساتھ مسجد کمیٹی کے اراکین بھی اپنے لائسنس یافتہ اسلحے کے ساتھ مقامی ایس ایچ او سے باقاعدہ اجازت لے کر محفوظ جگہ پر ڈیوٹی دیں تاکہ ہر قسم کے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان کے ڈی ایس پی عامر شاہین اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان راجہ محمد آصف نے ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹی کے اراکین کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل میں ہونے والی مختلف وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف عملی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے کچھ کو پکڑ لیا گیا ہے کچھ کو پکڑنے کے نزدیک پہنچ چکے ہیں جلد ہی اس بارے میں عوام کو خوشخبری سنائیں گے علاقے میں امن و امان قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اجلاس میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین چوہدری شوکت حسین بریار حکیم سید اختر علی شاہ بخاری تحصیل امن کمیٹی کے ملک غلام مصطفی مٹھو راجہ راشد محمود ملک اعجاز حسین کھیوڑہ سید فخرعباس ، اصغر بلوچ ایڈوکیٹ الحاج ملک محمد اقبال الحمراء چوہدری صداقت حسین ملک الطاف حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔