پنڈدادنخان میں طاہر آصف چوہدری شہید ٹرسٹ کے زیر اہتمام افطاری سب کے لئے کا اہتمام کیا گیا ہے

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان کے شہید رہنما طاہر آصف چوہدری ٹرسٹ کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر افطار دسترخوان ریلوے روڈ پنڈدادنخان پر لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے اس دسترخوان کا نام روزانہ افطاری سب کے لئے رکھا گیا ہے شہید طاہر آصف چوہدری کے بھائیوں کا ہر خاص و عام کے لئے پیغام ہے کہ وہ روزانہ افطاری ہمارے ساتھ کیا کریں اور ہمارے بھائی کے درجات میں بلندی کے لئے خصوصی دعا کیا کریں انشاءاللہ یہ سلسلہ پورے ماہ رمضان المبارک میں جاری رہے گا ہمارے بھائی سے محبت رکھنے والے احباب ضرور شرکت فرمائیں