ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت قلعہ نندنہ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرصدارت قلعہ نندنہ کی تزئین و آرائش اور باغاں والا گاؤں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اشتیاق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن، ایکس این بلڈنگ، ایس ڈی او آثار قدیمہ عمران زاہد اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر معیاری طور پر کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت مکمل کریں، اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہلم کو ملکی اور عالمی سطح پر سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام بنایا جائیگا، حکومت سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔