جی ٹی روڈ کے وسط میں قائم گرین بیلٹ عدم توجہی کا شکا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جی ٹی روڈ کے وسط میں قائم گرین بیلٹ عدم توجہی کا شکار، متعلقہ محکموں نے پودے لگا کر لاوارث چھوڑ دیئے، لاکھوں، کروڑوں روپے ضائع ہونے کا اندیشہ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت جی ٹی روڈ کے وسط میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے گئے، آغاذ میں متعلقہ محکمے پودوں کو پانی اور رکھوالی کرتے دکھائی دیئے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پودوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس کیوجہ سے لاکھوں روپے مالیت کے پودے سوکھ چکے ہیں اور جی ٹی روڈ کے وسط میں بنائی جانے والی گرین بیلٹ اجاڑ جنگل کی منظر کشی کر رہی ہے، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں کی عدم دلچسپی اور نالائقی کیوجہ سے لاکھوں روپے کے پودے ضائع ہو رہے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر دکاندار پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی دینے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بھی کر رہے ہیں، جس کیوجہ سے گرین بیلٹ خوبصورت نظر آتی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور پانی دینے کی زمہ داری سونپی جائے تاکہ گرین بیلٹ سے شہری کی خوبصورت میں اضافہ ہو سکے۔