گزشتہ روزمزید 5 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 5 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت ضلع بھر میں 127 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 28 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس سے متاثرہ کل 81011 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سے 2096 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔گزشتہ روز مزید 20 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے،اب تک کل 1904 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور کل کورونا وائرس سے 55 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 19857 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 615 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 14 اموات ہوئیں ہیں۔ ضلع بھر میں اب تک 69 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 1974 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 7413 ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔