0

پنڈ دادن خان میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

پنڈدادن خان( ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ تاجران سول سوسائٹی وکلاء نمائندوں کی شرکت ،
پنڈدادن خان میوسپل کمیٹی کے ملازمین کو پانچ ماہ سے پینشن کی ادائیگی نہیں ھوئی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں 11 مارچ تک پینشن ادا نہ ھوئی تو اے سی افس کے سامنے دھرنا دیں گے ریٹائرڈ ملازمین کی دھمکی
میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے درجنوں ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف نوازش شہید چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں تاجران سول سوسائٹی وکلا کے نمائندوں نے شرکت کی ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ پانچ پانچ ماہ سے پینشن کی ادائیگی نہیں کی گئی جسکے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں ساری زندگی ادارے کی خدمت کی ھے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف میونسپل کمیٹی کی حالت زار پر خصوصی توجہ دیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات ادا کیے جاہیں ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر 11 مارچ تک بقایا جات ادا نہ ھوے تو اے سی افس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جاے گا مرکزی انجمن تاجران کے صدر چویدری زبیر جمیل معروف سماجی شخصیت ملک غلام مصطفی مھٹو چوھدری ارشد حاجی محمد اسلم صابر راہی نے اپنے خطاب میں ملازمین سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا