معروف سماجی شخصیت آصف علی ٹیڈی کا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری سے مطالبہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +قیصر امجد مغل)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنن وال کی معروف سماجی شخصیت آصف علی ٹیڈی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو سرکل چکوال کی سب ڈویژن پنن وال کو سوچی سمجھی سازش کے تحت دھریالہ جالپ منتقل کیا جا رہاہے، سب ڈویژن پنن وال سے دھریالہ جالپ منتقل ہونے سے پنن وال، جلالپور شریف، پنڈی سید پور، وگھ، مڑیالہ، ملک پور، سمیت ملحقہ علاقوں کے ہزاروں صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو جائیگا، آصف علی، چوہدری طارق محمود کھنڈوعہ، عابد علی، طاہر محمود، محمد بشیر، شبیر احمد، علی اصغر، وجاہت محمود، لیاقت علی، محمد یوسف، ندیم عباس، محمد شہزاد، محمد وسیم عبدالغفار، چوہدری محمد ریاض گوندل، عامر شبیر کیانی، ڈاکٹر طارق محمود، کفیل بیگ نے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب جہلم کے حلقہ این اے 67 سے منتخب ممبر قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری، کوآرڈینیٹر چوہدری فیصل فرید، ملک باسر کھوکھرسمیت دیگر ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ پنن وال سمیت ملحقہ علاقوں کے باسیوں کی مشکلات میں اضافے کی بجائے کمی کرتے ہوئے پنن وال سب ڈویژن کو منتقل ہونے سے روکا جائے۔