پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ میں چوروں نے یلغار کر دی ، ایک ہی رات میں متعدد چوری کی وارداتیں اور ایک ڈکیتی کی واردات ہوئی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خواتین کو زود و کوب بھی کیا جبکہ چوروں نے ایک شخص پر فائر بھی کھول دیا لیکن وہ بال بال بچ گیا ایس ایچ او تھانہ للہ کو تبدیل اور اے ایس ائی کو معطل کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کر لی گئی اور کھوجی بھی بلا لیا گیا ڈاکوؤں نے ٹوبھہ کے رہائشی وسیم کرڑکے گھر میں داخل ہو کر ان کمروں کو باہر سے کنڈے لگا دیے جن میں مرد حضرات سوئے ہوئے تھے اور خواتین والے کمرے پر دستک دے کر کھلوا لیا اور لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اور خواتین سے ہتھاپائی بھی کی جبکہ عامر نثار جٹ کے گھر میں ان کمروں کی تلاشی لی جن میں گھر کا کوئی فرد سویا ہوا نہ تھا تا ہم ان کے گھر سے بھی تین چار لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا اسی طرح سید صغیر حسین شاہ کے ایک کمرے کو باہر سے کنڈا لگا کر دوسرے کمرے میں واردات کر ڈالی اور ساتھ ہی ادریس گوندل کو بھی لوٹ لیا گیا
چور منیر ماچھی اور واجد شاہ کے گھروں کی طرف بھی لپکے ، ایس پی انویسٹیگیشن حسیب احمد راجہ کے بعد ڈی ایس پی پنڈ دادن خان عامر شاہین گوندل نے بھی ٹوبھہ کا دورہ کیا
0