0

غزہ فلسطین میں بے گناہ نہتے مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام پر امت مسلمہ کی خاموشی قتل عام کی اجازت دینے کے مترادف ہے

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) غزہ فلسطین میں بے گناہ نہتے مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام پر امت مسلمہ کی مجرمانہ خاموشی اسرائیل کو کھلے عام قتل عام کی اجازت دینے کے مترادف ہے گور و کفن ہزاروں بچوں بوڑھوں نوجوانوں اور خواتین کی لاشیں ماہی بے اب کی طرح تڑپتے ہوئے شدید زخمی مسلمانوں کو دیکھ کر بھی مسلم حکمران اور دنیا کے منصبوں کی آنکھیں بند ہیں اب کہاں چلی گئی انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں آج امت مسلمہ پکار رہی ہے کہ کہاں ہے محمد بن قاسم کہاں ہیں صلاح الدین ایوبی کہاں ہے ٹیپو سلطان آج امت مسلمہ حیدر قرار، حسن و حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو صحابہ کرام جیسی شجاہت رکھنے والوں کی راہ تک رہی ہے آج کا سوشل میڈیا نئی نسل کو تباہ و برباد کرنے کے لیے گمراہ کن وحیات پروپگنڈا کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہمارے حکمران سیاستدان ملک کی ترقی اقتصادی خوشحالی اور امت مسلمہ کو مضبوط کرنے کے بجائے اقتدار اقتدار کرسی کرسی کی گیم کھیل رہے ہیں اچھے تعلیمی ادارے چاہے وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ وہاں کے اساتذہ کو نئی نسل کو بگڑنے سے بچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اعلی تعلیم و تربیت اور دینی تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا دارارقم اسکول سسٹم میں جدید تعلیم و تربیت کے ساتھ دینی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی ایک احسن اقدام ہے جس دارارقم سکولز پنڈ دادن خان کے ڈائریکٹرز چوہدری محمد افتخار احمد محمد بلال خراج تحسین کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے دارارقم سکول پنڈدادنخان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دارارقم سکول کے ڈائریکٹر چوہدری محمد افتخار احمد محمد بلال کی زیر نگرانی طلباء و طالبات نے انتہائی دردناک انداز میں اسرائیلی مظالم مظلوم فلسطینی اور غزہ پر ڈھائیے جانے والے ظلم و ستم پر مشتمل خاکے کشمیر سوشل میڈیا کےغلط استعمال کشمیر اور پاک فوج کی بہادری کے بارے میں خاکے پیش کیے تقریب کے اخر میں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ڈائریکٹر عبدالاحد گوندل ڈائریکٹر دار ارقم سکول پنڈدادنخان چوہدری افتخار احمد محمد بلال محمد شفیق پروفیسر محمد ایوب نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور طلباء اور طالبات کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔