0

ٹوبھہ میں پانی کی نئی ڈسٹریبیوشن لائن بچھانے کے لیے سوا کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی ، چیئرمین چوہدری اقبال

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کی یونین کونسل ٹوبھہ کے چیئرمین چوہدری اقبال نے ٹوبھہ میں پانی کی نئی ڈسٹریبیوشن لائن بچھانے کے لیے سوا کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی جس پر کام شروع ہے ٹھیکے دار نے نئی پائپ لائنیں بچھا دی ہیں لیکن ساری گلیاں اکھیڑ کر رکھ دی ہیں جس سے عوام کو ایک نئے عذاب میں ڈال دیا ہے پانی کے پرانے کنکشن نہیں جوڑے جا رہے اور نہ ہی ضروری مرمت نہیں کی جا رہی
ٹوبھہ میں ٹھیکے دار نے جہاں نئی پائپ لائن ڈالی ہے وہاں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جہاں سے پرانے کنکشن بھی لیکج کر رہے ہیں ٹھیکے دار نہ تو پرانے کنکشن ٹھیک کر رہا ہے اور نہ ہی گڑھے مٹی سے بھرے جا رہے ہیں پختہ گلیاں اکھیڑ کر رکھ دی ہیں نہ تو وہاں سولنگ لگائے جا رہے ہیں اور نہ ہی نئی کنکریٹ کی جا رہی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنڈ دادن خان کے افسران مکمل طور پر سکیم سے لا تعلق دکھائی دے رہے ہیں علاقہ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے سخت نوٹس لیںے کا مطالبہ کر دیا