سیدلطیف شاہ کی اہلیہ علالت کے بعد انتقال کر گئیں

دینہ(ادریس چودھری)سابق ہیڈماسٹر سید امجد حسین شاہ کی ہمشیرہ،سیدلطیف شاہ کی اہلیہ علالت کے بعد گزشتہ روز تحصیل دینہ کے گاؤں چک عبدالخالق میں انتقال کر گئیں۔مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں اساتذہ،سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔