0

رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کل پانچ مارچ سے شروع ہو گیا ، ندیم بلوچ

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے یوٹیلیٹی سٹور ٹوبھہ کے انچارج ندیم بلوچ نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کا آغاز کل پانچ مارچ سے شروع ہو گیا ہے جو کہ رمضان المبارک کی امد تک اور پھر پورا ماہ رمضان المبارک چاند رات تک سستی اشیاء کی تر سیل جاری رہے گی عوام سبسیڈی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں یہ سبسڈی بذریعہ شناختی کارڈ مل رہی ہے جس میں 80 فیصد لوگ سبسڈی کے مستحق پائے جا رہے ہیں رمضان ریلیف پیکج 5 مارچ سے چاند رات تک جاری رہے گا رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیا کی قیمتیں کم کی گئی ھیں پی ایم ٹی 60 کی وجہ سے 20 کروڑ عوام پیکج سے مستفید ہوگی سبسڈی کے تحت آٹے کا 10کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہے
گھی فی کلو 365، چینی 109 روپے میں دستیاب ہے اس کے علاوہ
خوردنی تیل پر 25 روپے ، دال چنا پر 25 روپے فی کلو رعائت ہے
سفید چنے پر 25 روپے ،بیسن پر 50 روپے رعائت دی جائے گی
کجھور 50 ، باسمتی چاول 25، سیلہ چاول 25 روپے سستے ہونگے
ٹوٹا چاول پر 25 ، چائے پتی پر 100 روپے ریلیف مل رہا ہے
ٹیٹرا پیک دودھ پر 30 روپے فی لیٹر خصوصی رعایت دی جائیگی
اسکے علاؤہ مصالحہ جات ، مشروبات بھی سستے داموں فروخت کئے جائینگے بے نظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ افراد کو ماہانہ 20 کلو آٹا ملے گا ماہانہ 5 کلو چینی، 5 کلو گھی، 3 کلو چاول، دالیں فراہم کی جائیں گی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں