0

پنجاب میں صحت کارڈ جلد بحال کیا جائے ،برگیڈیر مشتاق احمد للہ

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنجاب میں صحت کارڈ جلد بحال کیا جائے صحت کی سہولیات کے حوالہ سے لوگ بالکل بے یار و مددگار ہو چکے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے غریب اور درمیانے طبقے کے سفید پوش تک کوئی بھی بیماری کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا بڑی تکلیف دہ صورتحال پیدا ہو چکی ہے یہ مسائل ریاست نے ہی حل کرنے ہیں
کوئی بندہ ذاتی طور پر کسی کی کتنی مدد کر سکتا ہے صحت کارڈ بند کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے میرا بھرپور مطالبہ ہے کہ صحت کارڈ فورا بحال کیا جائے ان خیالات کا اظہار برگیڈیر مشتاق احمد للہ (ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان ) نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب طبقہ اور عوام رل گئے ہیں غریب عوام نے اب علاج کروانا ہی چھوڑ دیا ہے اور اپنے اپ کو اپنے رب کے حوالے کر رکھا ہے صحت کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے عوام ایک بڑی مصیبت اور پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں حکومت کو ان کا کوئی نہ کوئی ازالہ کرنا پڑے گا ورنہ لوگ مسلم لیگ نون کی ناجائز حکومت کو کھا جائیں گے کیونکہ صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تکلیف دہ صورتحال پیدا ہو چکی ہے میں حکومتی بنچوں پر بیٹھنے والوں کو شرم اور حیا دلواتا ہوں کہ عوام کا گلا نہ گھونٹیں عمران خان اور تحریک انصاف نے صحت کارڈ کی جو سہولت دی تھی یہ کسی ایک بندے یا کسی مخصوص جماعت کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے باشندوں کے لیے تھی تمام پاکستانیوں کے لیے تھی ادویات کی قیمتیں اسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں لوگ بیماریوں سے تڑپ رہے ہیں
انسانیت سے ہمدردی کا تقاضہ یہ ہے کہ پنجاب بھر میں فل فور صحت کارڈ بحال کیا جائے اور عوام کو صحت کی سہولیات دہلیز پر پہنچائی جائیں