0

دارلعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان میں فارغ التحصیل علماء و مشائخ کا کنونشن منعقد

پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان)دارلعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان میں فارغ التحصیل علماء و مشائخ کا کنونشن منعقد ہواکنونشن کی سرپرستی معروف عالم دین حضرت علامہ پیرمحمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ نے کی ، کنونشن میں شرکا ء کا شاندار استقبال دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان کے اساتذہ اور طلباء نے کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جسکی سعادت صاحبزادہ قاری مجاہد رسول قریشی ہاشمی نے حاصل کی بعد ازاں ثناخوان مصطفیٰ نے ہدیہ نعت پیش کی، نظامت کے فرائض مفتی بشیر احمد کرم اور علامہ لئیق احمد چشتی نے ادا کئیے اور خصوصی بیان ترجمان فکر حضور ضیاءالامت استاذ العلماء حضرت علامہ پروفیسر حافظ محمد احمد بخش گولڈ میڈلسٹ سینئر مدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف نے فرمایا انہوں نے اپنے خطاب میں حضور ضیاءالامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کی خلوص دین اور للہیت پر مبنی زندگی کے روح پرور واقعات سناتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی دین کا کام خلوص سے کرنا چاہیے، آستانہ عالیہ بھیرہ شریف کی ہمہ جہت خدمات کا تذکرہ کیا انہوں نے مولانا پیر محمد انور قریشی ہاشمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آپ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آپ حضور ضیاءالامت کا مشن جاری رکھیں گے حضرت قبلہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی سرپرست اعلیٰ تحریک حی علی الفلاح نے علماء و مشائخ کو ضروری نصحیتیں فرمائی، سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کام کو بہتر بنانے کی تلقین فرمائی بعد میں ملکی استحکام کےلئے دعائے خیر کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا