0

پنڈ دادن میں کلاسسز کے فوری اجراء کے لئے حنان حیدرکھوتھی کی رٹ پٹیشن ہائی کورٹ میں قابل سماعت قرار پائی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)ٹیکسلا انجینیئرنگ یونیورسٹی کے سب کیمپس پنڈ دادن میں کلاسسز کے فوری اجراء کے لئے حنان حیدرکھوتھی کی رٹ پٹیشن ہائی کورٹ میں قابل سماعت قرار پائی علاقہ جالپ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی کے صاحبزادے قانون کے طالب علم چوہدری حنان حیدر کی طرف سےبذریعہ کونسل محسن پنڈ دادن خان مرزا آصف عباس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ٹیکسلا یونیورسٹی سب کیمپس پنڈ دادن خان کے قیام اور کلاسسز کے فوری اجراء کے لئے دائر رٹ پٹیشن کی تاریخ سماعت پر. ہائی کورٹ کے پٹیشنر حنان حیدر کی طرف سے دئیے گئے ممتاز قانونی ماہر مرزاآصف عباس کے دلائل پر ہائر ایجوکیشن کمشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جواب مانگ لیا رٹ پٹیشن کی سماعت پر علاقہ جالپ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کرنل رضا علی خان. سید علی یزدان بخاری علاقہ جالپ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی اور پٹیشنر چوہدری حنان حیدر . ہائی کورٹ میں موجود تھے ہائی کورٹ کے معزز جسٹس جواد خواجہ نے پٹیشنر کی طرف سے دیئے گئے موقف پر مرزا آصف عباس کے جاندار دلائل پر رٹ قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رپورٹ طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیا کہ وضاحت کی جائے کہ پنڈ دادن خان کے باسیوں کو کس بنیاد پر بیس سال سے تعلیم جیسے زیور سے محروم كر رکھا ہے. انشاء الله اپنی دھرتی کے باسیوں کی بہتری کے لئے اپنی زندگی میں ایسی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے