پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمدحسیب راجہ کا تھانہ للہ کے علاقہ ٹوبھہ کادورہ، ڈی ایس اپی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل اور ایس ایچ او للہ رانا عبداللطیف بھی ہمراہ تھے، ایس پی انویسٹیگیشن نے ٹوبھہ گاؤں میں حالیہ ہونے والے واقعات کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیااور مدعیان سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں، بعد ازاں ایس پی انویسٹیگیشن نےتھانہ للہ کاوزٹ کیا،ایس ڈی پی او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او للہ سے مقدمات کی تفتیش میں ہونے والی ابتک کی پیشرفت سے متعلق دریافت کیا، ڈی پی اوجہلم نے عوامی شکایات پر بشارت محمود ASIکو معطل تبدیل لائن کرتے ہوئےاعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم بھی دے دیا، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ
عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،اختیارات سے تجاوز کرنے والےاہلکاران کسی رعایت کے مستحق نہیں
0