پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادن خان میں ڈکیتی کی واردتیں تسلسل سے جاری ، وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا
بیٹے کی برآت سے واپسی پر ڈاکٹر صابر ساکن کھیوڑہ اور ان کی فیملی کو زیر تعمیر للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان ڈیول کیرج وے پر ڈھوک وینس کے قریب رات تقریباً ساڑھے 10 بجے اسلحہ سے مسلح 6 ڈاکوؤں نے گھیرے میں لیکر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،قیمتی موبائل اور خواتین سے زیورات اتار کر شمالی پہاڑی ایریا کی طرف فرار ہوگئے قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا سٹریٹ کرائم کے بعد اب روڈ کرائم بھی شروع ہو گیا ہے تاھم روزنامہ اوصاف کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم ناصر جاوید باجوہ نے ایس پی انویسٹیگیشن جہلم کو ٹوبھہ میں ہونے والی ڈکیتی اور چوریوں کا موقع ملاحظہ کرنے کے لیے بھیج دیا لاکھوں روپے مالیت کی
20 بکریاں چوری کیس میں سراغ رساں کتوں کی مدد حاصل کی گئی ہے جس پر تھانہ للہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے جس پر پولیس کو پہلی کامیابی مل گئی ہے
دریں اثناء ماسٹر رمضان جنجوعہ مرحوم اور اکرم ہتمال کی 12 لاکھ کی چوریوں کی واردات کا کھرا بھکاریوں کی جھگیوں کی جانب پہنچ چکا ہے لیکن تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور نہ ہی ٹوبھہ ڈکیتی کی کوئی پیش رفت سامنے ائی ہے تا ہم چوروں اور ڈکیتوں کو بچانے کے لیے سفید پوشوں کی ٹیم بھی میدان میں ا تر چکی ہے
0