0

گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج پنڈدادانخان میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) روڈ سیفٹی اور دوران ڈرائیونگ حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج پنڈدادانخان میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیاگیا تقریب کا بنیادی مقصد ٹریفک کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔
پیٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کے سٹاف زیشان علی اور امیتاز بلوچ نے سیمینار کے شرکاء کو روڈ سیفٹی ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور ٹریفک قوانین مفصل انداز میں پیش کئے تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے طلبا کو پیٹرولنگ پولیس للہ موڑ پنڈدادنخان میں قائم ہونے والے ڈرائیونگ سکول اور لائسنس سنٹر کا تعارف بھی کروایا گیا
اس موقع پر زیشان علی انچارج لائسنس برانچ پیٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی صاحب کے ویثرن کے مطابق طلبا کو ڈرائیونگ اسکول اور لائسنس کے ٹیسٹ کی سہولت کالج میں ھی مہیا کی جاۓ گی